پاکستان
03 مارچ ، 2013

عباس ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

عباس ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افرادکے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ جو عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں ی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ الطاف حسین نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زردای ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ عباس ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور بم دھماکوں میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔

مزید خبریں :