03 مارچ ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن میں بم دھماکے کے ہولناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوران دھماکوں میں متعددمعصوم وبے گناہ افرادکی شہادت پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل بھی عباس ٹاوٴن میں بم دھماکہ کیاتھاجس کے نتیجے میں متعددافرادشہیدوزخمی ہوئے تھے لیکن پولیس وانتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس حساس علاقے میں تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے اورآج پھرسفاک اوردرندہ صفت دہشت گردوں کی جانب سے عباس ٹاوٴن میں ایک اور بڑا دھماکہ کیاگیاجس کے نتیجے میں علاقے کے متعددمعصوم وبے گناہ نوجوان، بزرگ، خواتین اوربچے شہیدہوگئے جبکہ سو سے زائدمعصوم افرادزخمی ہیں۔ الطا ف حسین نے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سفاکی،درندگی اوردہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے اورجودرندہ صفت عناصر اس قسم کی کارروائیاں کررہے ہیں وہ انسان نہیں بلکہ درندے ہیں اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں،انھوں نے حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے سوال کیاکہ آخر معصوم اوربے گناہ عوام کب تک سفاک ،بے رحم اوردرندہ صفت دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے؟ آخر شہریوں کو ان سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر کیوں چھوڑ دیاگیاہے؟ الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے یہ واقعات مہاجروں کی نسل کشی اورانہیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم درتقسیم کرنے کی منظم سازش کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان واقعات میں اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی وہ فرقہ وارانہ تنظیمیں ملوث ہیں جنہیں متعددبارکالعدم قراردینے کاڈرامہ رچایاجاچکاہے تاہم وہ اب بھی آزادانہ طریقے سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔۔ ان دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے اورکمین گاہیں اسٹیبلشمنٹ اوراس کی ایجنسیوں کوبخوبی معلوم ہیں تاہم اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔یہ امربھی معنی خیز ہے کہ اتنے ہولناک دھماکے کے کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود کوئی قانون نافذ کرنے والاادارہ جائے حادثہ پرنہیں پہنچا جس کی تحقیقات کرانا انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے عباس ٹاوٴن کے متاثرہ عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کراچی کے تمام شہریوں سے کہا چونکہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اوراس کی ایجنسیاں ان کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں اسلئے میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنی مددآپ کے تحت اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورخدمت خلق فاوٴنڈیشن کوہدایت کی کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی دلجوئی اورزخمیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسرنہ اٹھارکھیں۔ الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورانکے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی دعاکی ۔