01 مارچ ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزارت پٹرولیم نے کہاہے کہ تمام صوبوں نے نئی پٹرولیم پالیسی سے مکمل اتفاق کرلیا ہے وزارت پٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر صدارت بین الصوبائی اجلاس ہوا ، اجلاس نے پٹرولیم پالیسی 2012ء پر حتمی غور کرنے کے بعد اسکی تمام شقوں کی منظوری دے دی، ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ نئی پالیسی سے تیل اور گیس کی تلاش میں صوبے اپنی ذمہ داری آسانی سے ادا کرسکیں گے، انہوں نے کہاکہ یہ پالیسی تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے بنائی گئی ہے اور اسے میں بہترین عالمی تجربات سے استفادہ بھی کیا گیا ہے۔