08 فروری ، 2025
وفاقی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ چیمئنز ٹرافی میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائےگی، سکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت ہو گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہے گی۔