Time 08 فروری ، 2025
کھیل

ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ: ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں پاکستانی سائیکلسٹ نےگولڈ میڈل جیت لیا

ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ: ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں پاکستانی سائیکلسٹ نےگولڈ میڈل جیت لیا
علی الیاس نے ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا،فوٹو: جیو نیوز 

ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ماسٹرز  اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں علی الیاس ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں 35 سے 39 کے ایج گروپ کے مقابلوں میں شریک ہوئے اور  اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

پاکستانی سائیکلسٹ نے 21 عشاریہ 4 کلو میٹر کا فیصلہ 26 منٹ 30 عشاریہ 556 سیکنڈز میں طےکیا، ان کی اوسط اسپیڈ 48 عشاریہ 44 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔

علی الیاس نے ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے تھائی لینڈ کے سائیکلسٹ علی الیاس سے ایک منٹ 14 سیکنڈز  پیچھے رہے۔

ایونٹ میں ہفتےکو پاکستان کی خواتین سائیکلسٹس زینب رضوان اور  رابعہ غریب ویمن ماسٹر اوپن میں شریک ہوں گی جب کہ یوسف انڈر 23 کے مقابلوں کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں علی الیاس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :