Time 09 فروری ، 2025
دنیا

نیتن یاہو کا سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بیان، سعودی عرب کا سخت ردعمل

نیتن یاہو کا سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بیان، سعودی عرب  کا سخت ردعمل
گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانےکا بیان دیا تھا/ فائل فوٹو

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا فلسطینیوں کو بے دخل کر کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست قائم کرنے کا بیان سختی سے مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اسرائیل کے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کی بےدخلی کا بیان مسترد کرتے ہیں۔

مصر نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی مصر کی ریڈ لائن ہے۔ 

دوسری جانب یو اےای  نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کےبیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو قابل مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

یو اے ای کے وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، علاقائی استحکام صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی حاصل کیاجاسکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےسعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانےکا بیان دیا تھا۔

دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، سعودی عرب فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔


مزید خبریں :