09 فروری ، 2025
اسرائیلی فوجیوں کا غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے انخلاء جاری ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے اسرائیلی فوج کا انخلاء آج مکمل ہو جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہاکیا گیا تھا جن میں سے7 فلسطینی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیے گئے تھے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان اور شام پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں6 لبنانی شہید ہوگئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کےچھاپے جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم مزید اموات اور تباہی کی طرف واپس نہیں جا سکتے۔
یو این ریلیف چیف کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کی تعمیر نو کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔
ادھر 30 جنوری کو رہائی پانے والے5 تھائی شہری تھائی لینڈ پہنچ گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 48 ہزار 11فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 11ہزار 638 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوئے۔