Time 09 فروری ، 2025
دنیا

ٹرمپ کے پے در پے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدمے، امریکا میں آزادی صحافت خطرے میں پڑگئی

ٹرمپ کے پے در پے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدمے، امریکا میں آزادی صحافت خطرے میں پڑگئی
یہ مقدمے میڈیا کو خاموش کرنے اور حقائق پر مبنی خبریں دینے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اس سے میڈیا کا معیار بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے: ماہرین/ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  پے در پے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدموں سے امریکا میں آزادی صحافت خطرے میں پڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدمے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مقدمات کامیاب ہو گئے تو آزادی صحافت خطرے میں پڑ سکتی ہے، یہ مقدمات میڈیا کو خاموش کرنے اور حقائق پر مبنی خبریں دینے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اس سے میڈیا کا معیار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ABC نیوز نے ہتک عزت کیس میں 16 ملین ڈالر کی ادائیگی کی تھی، CBS نیوز دوسری بڑی میڈیا کمپنی ہےجس کا ٹرمپ کے ساتھ مقدمہ چل رہا ہے۔

مزید خبریں :