10 فروری ، 2025
ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا پر ہر طرف ماورا حسین کی شادی کے چرچے ہیں، پہلے نکاح پھر شیندی اور اب ولیمے کی تقریبات کی تصاویر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے پرانے دوست و اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
جہاں ان کی شادی کی خبریں پاکستان سمیت بھارت میں زبان زدِ عام ہیں وہیں ان کی جانب سے اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں پہنے جانے والے ملبوسات نے بھی خاص توجہ حاصل کر لی ہے۔
ان ملبوسات پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جوڑے کا نکاح 5 فروری کو لاہور میں ہوا۔
اس تقریب کے لیے اداکارہ نے لاہور کے نامور ڈیزائنر کا انتخاب کیا، ماورا حسین کی جانب سے نکاح کے دن پہنے گئے اس خوبصورت لہنگے کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے تھی۔
اسی طرح اب ماورا کی جانب سے اپنی شیندی کی تقریب پر پہنے گئے جوڑے کی قیمت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کی قیمت بھی تقریباً نکاح کے جوڑے جتنی ہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماورا کی شیندی کا یہ جوڑا 19 لاکھ 95 ہزار روپے کا تھا۔