کاروبار
04 مارچ ، 2013

ایس ای سی پی کی مالیاتی شعبے میں مجوزہ اصلاحات کی رپورٹ جاری

ایس ای سی پی کی مالیاتی شعبے میں مجوزہ اصلاحات کی رپورٹ جاری

کراچی…سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے بینکوں کے علاہ دیگر مالیاتی شعبے میں مجوزہ اصلاحات کی رپورٹ جاری کردی ہے، ایس ای سی پی کی رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ میوچل فنڈز کی سالانہ فیس کو نصف کردیا جائے جبکہ رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لیے کم از کم سرمائے کی حد میں کمی کی جائے۔ رپورٹ میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا نیٹ ورک بڑھانے اور ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔پاکستان میں بینکوں کے علاوہ دیگر مالیاتی کمپنیاں، مالیاتی شعبے کا صرف 5 فی صد حصہ ہے اور اس میں ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

مزید خبریں :