12 فروری ، 2025
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اسپنر میتھو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
گال ٹیسٹ کے میچ آفیشلز نے بائیں ہاتھ کے اسپنر کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کو گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک قرار دیا گیا، کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کا اب باضابطہ تجزیہ کرایا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ رپورٹ ہونے کے 14 روز کے اندر کرایا جائے گا، میتھیو کوہنیمن ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کر سکتے ہیں تاہم وہ انٹر نیشنل لیول پر بولنگ نہیں کرا سکتے۔