12 فروری ، 2025
پاکستانی اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار حسن حیات خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
سعدیہ غفار نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ نومولود بیٹے کی دلکش تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ اب وہ اور حسن ایک بیٹے کے بھی والدین بن چکے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام Zidane Hayat Khan رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سعدیہ غفار اپنے شوہر حسن حیات اور بیٹی ریا کے ہمراہ کیلی فورنیا میں مقیم ہیں۔
شادی کے بعد سعدیہ غفار نے اداکاری نہیں کی البتہ انہوں نے اداکاری کو خیرباد بھی نہیں کہا۔
خیال رہے کہ حسن حیات اور سعدیہ غفار کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔