کھیل
04 مارچ ، 2013

حیدرآبادٹیسٹ:آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 192 رنز درکار

حیدرآبادٹیسٹ:آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 192 رنز درکار

حیدرآباد…بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مہمان ٹیم کو اب بھی 192 رنز درکار ہیں، اور اسکی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ حیدرآباد میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے 311 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ اننگز شروع کی تو چیتیشور پجارا نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی انہوں نے 30چوکوں کی مدد سے 204 رنز بنائے مرلی وجے نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔اور 167 رنز بناکرآوٹ ہوگئے،دونوں کے درمیان ریکارڈ 370رنز کی شراکت قائم ہوئی سچن ٹنڈولکر7اور اور مہندر سنگھ دھونی 44رنز بناکر آوٹ ہوئے، بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 503رنز بناکر آوٹ ہوگئی، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے گلین میکسویل 4 نے وکٹوں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 266 رنز کے خسارے سے شروع کی،تو ایشوین نے دو کھلاڑیوں کو جلد پویلین بھیج دیا، تیسرے روز جب کھیل اختتام ہوا تو آسٹریلیا نے دو وکٹ پر 74 رنز بنالئے تھے۔ آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے اب بھی 192 رنز درکار ہیں۔

مزید خبریں :