18 فروری ، 2025
اسلام آباد: ملک بھرمیں 40 ہزار میگا ریٹیل اسٹورز کو ایف بی آر سسٹم سے24گھنٹوں میں منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم متعارف کرادیں جس کے تحت میگا ریٹیل اسٹورز کو سیلز کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیاگیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق بڑےاسٹورز کی فروخت کا ڈیٹا24گھنٹوں کے اندر ایف بی آر کو موصول ہوجائے، بروقت درست ڈیٹا موصول نہ ہونے پر مذکورہ ٹیئرون ریٹیلرز کو سیل کیاجاسکے گا اور اسٹورز کو ڈی سیل کرنےکا اختیار کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ جرمانے کی ادائیگی کے 24گھنٹوں میں اسٹور ڈی سیل کرنے کے آرڈر دیے جائیں گے جب کہ سافٹ ویئر سے متعلقہ تمام خامیوں کو اسٹور دور کرنے کا پابند ہو گا۔