Time 18 فروری ، 2025
پاکستان

مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کیلئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کیلئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
 مصطفیٰ عامرکی قبر کشائی 21 فروری صبح 9 بجے ہوگی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے اور مقتول کی قبر کشائی 21 فروری صبح 9 بجے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید میڈیکل بورڈ کی سربراہ ہیں جب کہ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سری چند، ایم ایل او ڈاکٹر کامران بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کی والدہ کی جانب سے قبر کشائی کیلئے درخواست کی گئی تھی، مقامی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرلی تھی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، قبر کشائی مکمل کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔


مزید خبریں :