Time 19 فروری ، 2025
پاکستان

سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔

منگل کو  بیرسٹر سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو انہیں اڈیالہ جیل جانے سے روکا گیا۔

 سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ موجود ہے ، روکنا توہینِ عدالت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں دی گئی ہیں ، جس پر خدشات ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی سے متعلق ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے ، فواد چوہدری تحریک انصاف میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی  ہے اور جیل جانے والے راستوں پر کنٹینر لگادیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :