20 فروری ، 2025
اوپننگ بیٹر امام الحق کل دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے، امام الحق کو پاکستان ٹیم میں فخرزمان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
امام الحق کو ان کی ڈومیسٹک ٹیم نے میچ سے ریلیز کردیا ہے، امام الحق پی ٹی وی کی جانب سے پریزیڈنٹ ٹرافی میں شریک تھے۔
امام الحق نے آج فرسٹ کلاس سنچری بھی بنائی، ٹاپ آرڈر بیٹر نے پریزیڈنٹ ٹرافی میں 158 رنز کی اننگ کھیلی۔
امام الحق آج کراچی سے لاہور اور کل لاہور سے دبئی جائیں گے، امام الحق بھارت کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے