Time 19 فروری ، 2025
پاکستان

اڈیالاجیل منتقلی کے دوران منشیات فروشی کا ملزم پولیس حراست سے فرار

راولپنڈی: منشیات فروشی کاملزم اڈیالاجیل منتقلی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگیا ۔

 ذرائع کے مطابق ملزم نعمان کو چکوال سے اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا تاہم ملزم اڈیالا جیل کے گیٹ سے چکوال پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم جیل میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ بھاگ نکلا۔

ذرائع کےمطابق سی سی ٹی وی کا جائزے لینے سے ملزم کو جیل کی3 چیک پوسٹوں سے جاتے دیکھا گیا ہے ۔

مزید خبریں :