21 فروری ، 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا پرانا نظام تبدیل کرنے کے لیے تیار کرلی۔
سی ایس ایس کے نظام میں تبدیلی کیلئے اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔
عمومی افسران کی جگہ ماہرین کی بھرتیوں کو فروغ دینے کے لیے جنرلائزڈ سی ایس ایس فریم ورک کی جگہ کلسٹرز پر مبنی امتحانی نظام لایا جائے گا۔
معاوضے اور پنشن اسکیم میں تبدیلی کیلئے کمیٹی کا مزید صرف ایک اجلاس ہوگا اور پیشہ ور افراد تکنیکی اور خصوصی کیڈرز پر بھرتی ہوسکیں گے۔
اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ امیدواروں کی مہارت انہیں تفویض کردہ عہدوں کے مطابق ہو۔