Time 21 فروری ، 2025
پاکستان

24 فروری سے غیر معمولی برفیلے سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیشگوئی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارش اور برفباری کا دوسرا سسٹم آج سےاثرانداز ہونے کا امکان ہے۔

صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جب کہ  سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیرمعمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بارش اور برفباری کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

مزید خبریں :