Time 21 فروری ، 2025
دنیا

ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ، بے قابو ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ، بے قابو ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیور یادگیر ضلع کے علاقے شاہ پور سے کالبرگی کی جانب سفر کررہا تھا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کو دورہ پڑگیا جس کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر گاڑیوں سے ٹکراتا چلاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیور یادگیر ضلع کے علاقے شاہ پور سے کالبرگی کی جانب سفر کررہا تھا۔

ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا جس سے ٹرک بے قابو ہو کر مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کو ٹکر مارتے ہوئے ایک کھمبے سے ٹکرا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سبزی بیچنے والا 32 سالا محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ٹرک ڈرائیور بھی  زخمی ہوا جسےفوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ٹرک ڈرائیور زیر علاج ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :