05 مارچ ، 2013
اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں چینی کی برآمد پر پونے دو روپے سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہوسکتی ہے۔وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق لکی سیمنٹ کو کانگو میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر غورہوسکتا ہے۔ مائع پٹرولیم گیس کی پالیسی زیر غور آسکتی ہے گنے سے بننے والے پٹرول ایتھونال ای ٹین کی قیمت کا تعین اوگرا کو دینے کی تجویز آسکتی ہے۔ ریفائنریوں کے لیے پیداوار بڑھانے کے لیے سمری پیش ہونے کا امکان ہے۔ فاٹا اور خیبر پختون خوا کے علاقوں کے لیے معاشی ریلیف پر غور ہوسکتا ہے۔