Time 24 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر کی کار کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر نے گاڑی کو ہٹ کیا جس کی زد میں آکر ایک رکشا اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی پل سے نیچے گرگئی جس سے گاڑی میں سوار صنعت کار اشرف اور ان کا بیٹا نوید جاں بحق ہوگئے جبکہ نوید کا ایک بھائی معمولی زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا۔

صنعتکار اشرف سائٹ ایریا میں اپنی فیکٹری جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے۔ ان کی فیکٹری میں پلاسٹک سے مختلف اشیا تیار کی جاتی ہیں جبکہ وہ ڈیفنس کے رہائشی تھے۔ 

دوسری جانب کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 126 افراد ہوگئی۔

مزید خبریں :