کاروبار
05 مارچ ، 2013

ٹیکسوں کا 25 فی صد پٹرولیم مصنوعات سے جمع ہوتا ہے،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا گیاہے کہ ٹیکسوں کا 25 فی صد پٹرولیم مصنوعات سے جمع ہوتا ہے جو عوام پر براہ راست بوجھ ہے۔ ملک میں صرف 7 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں اور ان میں ساڑھے پانچ لاکھ تنخوا ہ دار ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی زیرصدارت شروع ہوا تو ارکان نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلیے نیشنل ٹیکس نمبر کی شرط ختم کرنے اور پرانی گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا۔ اس دوران ایم کیو ایم کے رکن رشید گوڈیل اور مسلم لیگ کی رکن کشمالہ طارق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ خواجہ سہیل نے کہا کہ اس حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس 11 مارچ کو ہو گا۔اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ این ٹی این نمبر کی شرط کے خاتمے سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی گا،38 لاکھ این ٹی این نمبرز ہیں لیکن ٹیکس دہندگان صرف سات لاکھ ہیں۔

مزید خبریں :