Time 26 فروری ، 2025
دنیا

ٹرمپ نے غزہ سے متعلق اپنے منصوبے کی اے آئی ویڈیو جاری کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کے بعد کی منظر کشی سے متعلق ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اےآئی) سے بنائی گئی ویڈیو جاری کردی۔

امریکی صدر کی جانب سے آئی اے ویڈیو ان کی سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری کی گئی جس میں موجودہ غزہ کو نئے انداز میں بدلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

ویڈیو میں غار سے نکلتے بچوں کو غزہ کے ساحل کی طرف جاتا دکھایا گیا ہے جب کہ ساحل پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تفریح کرتے بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اے آئی سے بنی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ میں امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بہت قد آور مجسمہ بھی نصب ہے جب کہ کچھ مقامات کے نام بھی ٹرمپ سے منسوب کرکے دکھائے گئے ہیں۔ 

ویڈیو میں ٹیسلا سربراہ اور ٹرمپ حکومت میں کارکردگی بہتر بنانے والے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ایلون مسک کو بھی کچھ کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

ویڈیو کے آخری حصے میں غزہ کے ساحل پر ڈالرز کی بارش بھی دیکھائی گئی ہے۔ 


مزید خبریں :