پاکستان
06 مارچ ، 2013

پانچویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز

پانچویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز

کراچی…چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نشان امتیاز (ملٹری) نے بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں سہ روزہ پانچویں میری ٹائم کانفرنس (آئی ایم سی 2013) کا افتتاح کیا۔ سہ روزہ کانفرنس بحریہ یونیورسٹی کے نیشنل میری ٹائم پالیسی ریسرچ (این سی ایم پی آر) کی میزبانی میں دو سال میں ایک بار ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم ایکسر سائز ”امن 2013“ کے ساتھ بیک وقت منعقد کی گئی، جو کہ بحر ہند کے تناظر میں علاقائی سلامتی پر اپنی توجہ مرکوز کرتی ہے اور جسے علاقائی میری ٹائم سلامتی اور اس کے حرکیات، ناگزیری اور باہمی وابستگی کا عنوان موزوں طور پر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف نے تجارت و کانفرنس کے تناظر میں سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور قذافی کے عفریت اور دیگر میری ٹائم سے متعلق مسائل کو وسیع تر امداد باہمی کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں مختلف ممالک کے وفود اور نیوی افسران نے شرکت کی۔ بحریہ یونیورسٹی کی این سی ایم پی آر کو اسکے قیام سے اب تک چار بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنسز منعقد کرنے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ یہ میری ٹائم پالیسی ریسرچ کیلئے سیٹ آف ایکسی لینس اور کثیر ڈسپلنری مطالعات اور میری ٹائم معاملات کیلئے بطور ”تھنک ٹینک“ کام کرتا ہے تاکہ میری ٹائم عملداری کیلئے موجودہ چنوتیوں کے حل کیلئے راہنمائی مہیا کر سکے۔

مزید خبریں :