05 مارچ ، 2025
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این کی انسانی حقوق کمشنر وولکرترک نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 20 سے زائد تنازعات جاری ہیں جن میں کشمیر بھی شامل ہے۔
وولکرترک نے بھارتی ریاست منی پورمیں تشدد اوربے دخلی کےمسئلےکےحل کیلئے بھی بات چیت پر زور دیا ہے۔
مزید برآں کشمیری نمائندگان نے بھی ی واین انسانی حقوق کونسل اجلاس میں بھارتی اقدامات پر مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔