Time 05 مارچ ، 2025
دنیا

بھارت: 16 ماہ کے بچے کے اعضاء سے 2 زندگیوں کو بچالیا گیا

بھارت: 16 ماہ کے بچے کے اعضاء سے 2 زندگیوں کو بچالیا گیا
بچے نے کوئی چیز نگل لی تھی جس کی وجہ سے اس کی سانس کی نالی بند ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں نے اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیا تھا/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 16 ماہ کے بچے کے اعضاء سے 2 زندگیوں کو بچالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 ماہ کے بچے کا نام جنمیش لینکا تھا جو گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو اسپتال میں داخل ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچے نے کوئی چیز نگل لی تھی جس کی وجہ سے اس کی سانس کی نالی بند ہوگئی تھی، بہت کوششوں کے بعد بھی بچے کی حالت میں بہتری نہ آئی اور اسے دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا۔

بچے کے زندہ بچنے کی کوئی امید نظر نہ آنے پر ڈاکٹر کی جانب سے بچے کے والدین کو اعضاء عطیہ کرکے دوسروں کی زندگیاں بچانے کا مشورہ دیا گیا۔

والدین کی رضامندی کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے بچے کا جگر اور گردے 2 ایسے بچوں کو ٹرانسپلانٹ کردیے گئے جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔

بعد ازاں اڑیسہ کی حکومتی کی پالیسی کے مطابق جنمیش کی آخری رسومات میں اسے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :