پاکستان
06 مارچ ، 2013

امریکا بجلی منصوبوں کیلئے پاکستان کی مالی مدد کررہاہے، رابرٹ ریڈ

امریکا بجلی منصوبوں کیلئے پاکستان کی مالی مدد کررہاہے، رابرٹ ریڈ

پشاور…امریکی قونصل جنرل رابرٹ ریڈ نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں بجلی کے 900 میگا واٹ منصوبوں کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ پشاور میں خیبر پختونخوا ایوان صنعت و تجارت خیبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ ریڈ کا کہنا تھا کہ پا کستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا ہے جس پر قابو پانے کے لئے امریکہ نے کئی منصوبوں کے لئے رقم فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نہ صرف ترقیاتی کا وں پر توجہ دے رہا ہے بلکہ پا کستان میں تعلیم و صحت کے علاوہ صنعتی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ معاشی و اقتصادی استحکام پیدا ہو سکے۔

مزید خبریں :