01 مارچ ، 2012
کوئٹہ … مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کل بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ایک دوسرے کو دکھاکر ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا الیکشن کمیشن کی سیکرٹ بیلٹنگ کے اصول کی خلاف ورزی ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کل اس دھاندلی کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمشنر اور گورنر بلوچستان کو آگاہ کریں گے۔