07 مارچ ، 2013
جوہانسبرگ…پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں ان پر کوئی پریشر نہیں ہے، ٹیم کے لئے پرفارم کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے کیونکہ جو پرفارم کرتا ہے وہی ٹیم کا حصہ رہتا ہے ۔واضح رہے کہ کامران اکمل جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے،انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔