پاکستان
07 مارچ ، 2013

دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرز اہلکاروں کی ہلاکتقابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرزکے اہلکاروں کے اغوااوربہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرزنیم فوجی ادارہ ہے جس کاتعلق براہ راست ملک کے اس مقتدرادارے سے ہے جس کااحترام تمام پاکستانی کرتے ہیں خواہ ان کاتعلق کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے ہو۔ہم سمجھتے ہیں کہ رینجرز پر حملہ دراصل قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی تمام تردہشت گردی کے باوجودانکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جسکے نتیجے میں ان دہشت گردوں کے حوصلے اتنے بلندہوچکے ہیں کہ وہ اب عام شہریوں، تاجروں، دکانداروں اورصنعتکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں تک کوا پنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ دکھ اورتشویش کی بات یہ ہے کہ واقعہ اس روزپیش آیا جب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پر ویزکیانی بھی کراچی ہی میں موجود تھے اورانہیں شہرمیں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی تھی ۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی موجودگی میں دہشت گردوں نے رینجرزکے اہلکاروں کواغوا اور قتل کرکے قومی سلامتی کے اداروں کامضحکہ اڑانے کی مذموم حرکت کی ہے ان کاکھلا مذاق اڑایاہے جوان اداروں کی عزت اوران کے وقارپر طمانچے مارنے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کے اہلکاروں کاقتل انتہائی تشویشناک اورافسوسناک ہے ۔ اگراس بربریت میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارنہ کیاگیاتوخدشہ ہے کہ پولیس کی طرح رینجرزکاوقاربھی عوام کی نظروں میں گرجائے گا۔یہ محض رینجرزکے نہیں بلکہ پاکستان کے وقارکی بات ہے اور اس کانوٹس لیاجانا انتہائی ضروری ہے۔ رابطہ کمیٹی نے رینجرزکے شہیداہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہاربھی کیا اورکہاکہ ایم کیوایم اوراس کے تمام ذمہ داران وکارکنان شہیداہلکاروں کے لواحقین، رینجرزکے افسران اوراہلکاروں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے تاحال عباس ٹاؤن کا دورہ نہ کئے جانے پرگہرے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے اس عمل کو بے حسی کے مترادف قرا ر دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے قاتل ابھی تک قانون کی گر فت سے آزاد ہیں ،اگر حکومت قاتلوں کو گر فتار کرنے سے قاصر ہے تب بھی علاقے کا دورہ کرنے اور متاثرین کی دلجوئی کرنے میں اسے کیا رکاوٹ درپیش ہے ؟ رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر اس عز م کا اظہا ر کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو آزمائش کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مکمل آباد کاری تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی ۔

مزید خبریں :