03 اپریل ، 2025
لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، شہر میں جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 خواتین سے زیادتی اور 11 سو 82 خواتین کو اغوا کرنےکے مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ڈیٹا کے مطابق3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے۔ مغوی خواتین میں صرف 988 خواتین برآمد ہوئیں،194 نہ مل سکیں۔
جرام پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیاجن میں 14 بچے نہ مل سکے۔ 3 ماہ میں 151 خواتین سے زیادتی کے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 110 ملزمان گرفتار اور 41 گرفتار نہ ہوسکے۔
بچوں سے زیادتی کے 47 مقدمات درج ہوئے جن میں 44 ملزمان گرفتار اور 3 گرفتار نہ ہوسکے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے بچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں زیرو ٹالرنس ہے، زیادہ تر کیسز حل کرلیے ہیں۔