پاکستان
02 مارچ ، 2012

عدالت جب بلائے گی جاوٴنگا،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم

عدالت جب بلائے گی جاوٴنگا،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدالت جب بھی بلائے گی وہ جائیں گے، جمہوریت کو پہلے خطرہ تھا نہ آج ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کے مخالفین کو شرمندگی ہوئی ہے، میمومعاملہ کوئی ایشو نہیں، ملک میں جمہوریت فروغ پارہی ہے اور ملک کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں۔ بلوچستان کے متعلق قرارداد امریکی موٴقف نہیں، بلوچستان کے لوگوں کے مسائل حل کرر ہے ہیں۔

مزید خبریں :