Time 22 مارچ ، 2025
پاکستان

26 نومبر ڈی چوک احتجاج میں مبینہ ہلاکتیں، وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

Mute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کا مقدمہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

شہری کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن افضل مجوکا نے سماعت کی۔ عدالت نے آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم، وزیرداخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کروایا تھا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔

پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کارکنوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد دعوے کیے تھے اور آخر میں 12 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ 26 نومبر کو ہونے والی احتجاج کی صورتحال نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا، حکومت نے کوئی ہلاکت نہ ہونے اور  پی ٹی آئی نے متعدد ہلاکتوں کے دعوے کیے لیکن دونوں کے دعوؤں کے برعکس مبینہ ہلاک ہونے والے 7 افراد کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

مزید خبریں :