08 مارچ ، 2013
روم…اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی کو غیرقانونی فون ٹیپنگ کے الزام میں ایک سال کی سزا سنا دی گئی سلویو برلسکونی پر الزام تھا کہ انہوں نے پولیس کی جانب سے ملنے والی ایک فون رکارڈنگ کوظاہر کر کیاپنے بھائی پاوٴلو کے اخبار میں شائع کرایا تھا۔خیال ہے کہ برلسکونی اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور اس دوران حراست میں نہیں رہیں گے۔ یہ مقدمہ اس کے بعد دائر کیا گیاتھا جب فون پر کی جانے والی گفتگو کی تحریری نقل برلسکونی کے بھائی کے اخبار میں شائع ہوئی تھی۔ مجسٹریٹ نے رکارڈنگ کی اشاعت کو بینک خریدنے کی کوشش میں نامناسب مداخلت قرار دیا تھا۔برلسکونی کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔