25 مارچ ، 2025
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) نے گرفتاریوں کےخلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے تحت آج بلوچستان بھرمیں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور 26 مارچ کو پریس کلبز کےسامنےاحتجاجی مظاہرےکیےجائیں گے۔
اس کے علاوہ 28 مارچ کو اختر مینگل کی زیرقیادت وڈھ سےکوئٹہ تک لانگ مارچ ہوگا۔