انٹرٹینمنٹ
08 مارچ ، 2013

انتظار ختم،ملک بھر میں ڈائی ہارڈ فائیو ریلیز

انتظار ختم،ملک بھر میں ڈائی ہارڈ فائیو ریلیز

کراچی …بروس ولس کے دیوانوں اور ایکشن کے متوالوں کا انتظار ختم ہوگیا۔ جیو فلمز نے ملک بھر میں ڈائی ہارڈ فائیو ریلیز کر دی۔80 کی دہائی سے شروع ہونے والی ہالی ووڈ کی اس مقبول و مشہور ایکشن سیریز کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے۔ ہدایت کار جون مور کی اس نئی پیشکش کی زیادہ تر عکس بندی بوداپیسٹ، ہنگری میں کی گئی ہے۔ اسکپ وڈز کی ایکشن سے بھرپور کہانی میں بروس ولس پانچویں مرتبہ جان مک لین نامی پولیس سراغ رساں کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جو اپنے بیٹے کی مد د کرنے اس بار نیویارک سے ماسکو پہنچ جاتا ہے۔امریکا اور کینڈا میں اپنے بجٹ سے دوگنی آمدنی حاصل نے والی ڈائی ہارڈ فائیو جمعہ 8 مارچ سے جیو فلمز کے بینر تلے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :