Time 26 مارچ ، 2025
پاکستان

آج سحری چکن ریشمی کباب سے کی جائے

آج سحری چکن ریشمی کباب سے کی جائے
آج کی سحری کے لیے پیش ہے مزیدار سی ریشمی کباب کی ترکیب جسے کھا کر گھر والے خوش ہوجائیں گے/ فائل فوٹو

سحری میں ہم روز ہی کچھ نا کچھ نیا بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں کیوں ناں  آج کی سحری ریشمی کباب سے کی جائے۔

ریشمی کباب کی ترکیب  نہایت آسان ہے جسے کھا کر گھر والے خوش ہوجائیں گے۔

درکار اجزاء:

چکن کا قیمہ آدھا کلو (گرائنڈ کیا ہوا)، لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ، پیاز (کٹی ہوئی) ایک عدد، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، الائچی(پسی ہوئی)،ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ پاؤڈر آدھاچائے کا چمچ، کالا ز یرہ پاؤڈر آدھاچائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، دار چینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کریم 3 چائے کے چمچ، دہی3 چائے کے چمچ، بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)5 عدد، تیل 3 کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:

سب سے پہلے چوپر لیں اور اس میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح پیس لیں، اس کے بعد ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کرکے قیمے کی بالز بنالیں اور ان کو سیخ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں۔

اب اسے کوئلوں پر پکائیں، بیک کرلیں یا پھر فرائی کرکے کوئلوں کا دھواں دے لیں، جب کباب تیار ہوجائیں تو سرونگ پلیٹ میں رکھ کر سبزیوں سے گارنش کرکے پیش کریں۔

مزید خبریں :