پاکستان
08 مارچ ، 2013

الیکشن کمیشن نے پولنگ کیلئے8اور9مئی کی تاریخیں تجویز کردیں

الیکشن کمیشن نے پولنگ کیلئے8اور9مئی کی تاریخیں تجویز کردیں

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے مجوزہ انتخابی شیڈول حکومت کو فراہم کردیا ہے،پولنگ کے لئے 9،8 مئی کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حکومت کو بتایا گیا ہے کہ 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابی شیڈول 21 مارچ سے قبل جاری کرنا ہوگا،شیڈول کے اجراء کے بعد 6 روز تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،اور اگلے سات روز جانچ پڑتال ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں داخل کرنے کے لئے چار روز ہوں گے،اپیلوں کی سماعت کے لئے سات روز رکھے جائیں گے،ایک روز کاغذات نامزدگی کی واپسی کے لئے ہوگا اور اگلے روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی،جس کے 21 دن بعد پولنگ ہوگی اور یوں یہ سارا انتخابی عمل 50 روز کے اندر مکمل ہوجائے گا،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر نے کرنا ہے ،صدر الیکشن کمیشن کی مجوزہ تاریخوں سے ہٹ کر بھی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں تاہم اس بات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا کہ انتخابی عمل اسمبلی کی تحلیل کے 60 روز کے اندر مکمل ہو،ذرائع کے مطابق مجوزہ انتخابی شیڈول سے وزیر قانون کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،صدر کی جانب سے تاریخ کے اعلان کے بعد اس کے مطابق انتخابی شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید خبریں :