29 مارچ ، 2025
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر میں شوال کا چاند نظر آگیا۔
متحدہ عرب امارات میں کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ قطر، بحرین، کویت اور یمن نے بھی چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں دبئی، عجمان اور شارجہ میں عید کے 3 روز کیلئے پارکنگ پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دبئی میں عید الفطر کی نماز صبح ساڑھے 6 بجے تمام مساجد میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ عمان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
مذکورہ ممالک میں عیدالفطر بروز پیر 31 مارچ پیر کو منانے کے سرکاری اعلانات کیے گئے ہیں۔