09 مارچ ، 2013
نتھیاگلی....نتھیاگلی کے قریب جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درختوں کونقصان پہنچا۔ ایبٹ آبادسے نتھیاگلی جاتے ہوئے سیاحتی مقام سے 10کلومیٹرپہلے ہی یہ آگ دیکھی جاسکتی ہے۔آگ کے شعلے تیزی سے درختوںکو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔تیز ہواو¿ں کی وجہ سے یہ آگ تیز ی سے پھیل رہی ہے۔ سرد موسم اورحالیہ برفباری کے باعث نتھیاگلی میں برف بھی پڑی ہے تاہم گھنے جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے۔