Time 04 اپریل ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ
یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے / فوٹو بشکریہ گوگل

اگر آپ موسم گرما کے دوران کہیں گھومنے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو گوگل میپس میں اس حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

گوگل میپس کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو موسم گرما کے دوران گھومنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ان میں سب سے نمایاں فیچر اسکرین شاٹس سے مقامات کی نشاندہی کرنے اور انہیں کسی لسٹ میں محفوظ کرنے کا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے اپنے تفریحی سفر کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا۔

جب میپس میں نئی اسکرین لسٹ کو ان ایبل کیا جائے گا تو گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی پر مبنی یہ فیچر مقامات کو شناخت کرکے ان کے بارے میں ٹیکسٹ فراہم کرے گا۔

اس فیچر سے صارفین گوگل میپس میں ان اسکرین شاٹس میں موجود لوکیشنز کو کسی شیئر ایبل لسٹ میں محفوظ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلے امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو یہ جلد دستیاب ہوگا۔

گوگل سرچ کے اے آئی اوور ویوز کو بھی ٹریول پلاننگ ٹولز سے لیس کیا جا رہا ہے۔

ان ٹولز سے صارفین تفریحی آئیڈیاز تیار کرسکیں گے اور یہ فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :