دنیا
09 مارچ ، 2013

افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب دھماکا

افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب دھماکا

کابل…کابل میں زور دار دھماکا ہوا ہے، افغان حکام کے مطابق دھماکا افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوکلیئرکردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے نئے وزیر دفاع چک ہیگل غیر اعلانیہ دورے پر کابل میں موجود ہیں ۔

مزید خبریں :