دنیا
09 مارچ ، 2013

نئے پوپ کے انتخاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

 نئے پوپ کے انتخاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

ویٹی کن سٹی…رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کے انتخاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔دنیا بھر سے آئے ہوئے پادری sistine گرجا گھر میں جمع ہیں جہاں لوگوں کا داخلہ بند ہے۔ پوپ کے منصب کے لئے آرچ بشپ آف میلان اینجل اسکولا سب سے مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں۔ وہ ایک دانش ور ہیں اور سابق پوپ بینی ڈکٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر کارڈینل جان پارکر کا نام لیا جارہا ہے۔ یہ بھی سابق پوپ کے قریبی ساتھی ہیں۔آسٹریا کے کارڈینل کرسٹوف شان بورن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں لیکن انہیں بہت لبرل سمجھا جاتا ہے۔لاطینی امریکا کے کئی پادری بھی اس منصب کی توقع لگائے بیٹھے ہیں۔ہنڈراس کے کارڈینل آسکر آندریروڈریگوز ،ارجنٹائن کے کارڈینل لیونارڈو سینڈری اور برازیل کے کارڈینل ڈیلو پیجو شیئر اس دوڑ میں نمایاں ہیں۔براعظم افریقا میں گھانا کے کارڈینل پیٹر کوگو بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ اہم سوال یہ ہے کہ نیا پوپ حسب روایت یورپی ہوگا یا تاریخ بدلے گی اور کسی غیر یورپی پوپ کا انتخاب کیا جائے گا۔پوپ کے انتخاب کے لئے آئندہ ہفتے ووٹنگ ہوگی اگر پوپ کا انتخاب نہ ہوا تو sistine گرجا گھر کی چمنی سے سیاہ رنگ کا دھواں نکلے گا اور اگر پوپ منتخب ہو گئے تو دھواں سفید ہوگا۔

مزید خبریں :