دنیا
09 مارچ ، 2013

افغانستان سے فوج کا کامیاب انخلاء یقینی بنائیں گے،امریکی وزیر دفاع

 افغانستان سے فوج کا کامیاب انخلاء یقینی بنائیں گے،امریکی وزیر دفاع

کابل…امریکا کے نئے وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔کابل پہنچنے کے بعد نو منتخب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوج کا کامیاب اور ذمہ دارانہ انخلاء یقینی بنائیں گے۔چک ہیگل نے نو دن پہلے وزارت دفاع کا منصب سنبھالا ہے۔ بطور وزیر دفاع اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے انہوں نے افغانستان کا انتخاب کیا اور جمعے کی شام غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ طیارے میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج افغانستان سے ذمہ دارانہ انخلاء کے لئے تیار ہے لیکن اس سے پہلے اسے کئی بڑے مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ چیک ہیگل نے کہا کہ وہ کابل میں افغان صدر اور اتحادی فوج کے کمانڈروں سے ملیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد صورت حال کا خود جائزہ لینا ہے۔

مزید خبریں :