09 مارچ ، 2013
کراچی… کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ ہاوٴس میں جا ری ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلا تفریق کراچی میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹارگٹڈآپریشن کیلئے ضرورت پڑنے پرنگرانی کیلئے ہیلی کاپٹربھی فراہم کئے جا ئیں گے ۔ آپریشن کی نگرانی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔