پاکستان
09 مارچ ، 2013

اسکردو میں پولینڈ کے 2 مہم جو لاپتہ، تلاش کا کام جاری

اسکردو میں پولینڈ کے 2 مہم جو لاپتہ، تلاش کا کام جاری

اسکردو … اسکردو میں پہاڑی چوٹی سر کرنے کیلئے آنے والے پولینڈ کے 2 مہم جو لاپتہ ہو گئے ہیں،جن کی مقامی افراد کی مدد سے تلاش جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اسکردو میں پہاڑی چوٹی سر کرنے کیلئے پولینڈ کی 5 رکنی مہم جو ٹیم 12 جنوری کو پاکستان آئی تھی، 5 مارچ کو ٹیم نے چوٹی سر کرلی تاہم واپس آتے ہوئے اس کی ٹیم کے 2 مہم جو ٹوماز کوالسکی اور مانسج باربک لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں مہم جو کسی حادثے کا شکار بھی ہوسکتے ہیں، دنوں مہم جووٴں کی مقامی افرادکی مدد سے تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :