02 مارچ ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں وحیدہ شاہ از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے جس کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئے ہیں کیس کو ہلکا مت لیں، یہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، یہ چیز آپ کے اور میرے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ سماعت کے دوران پی پی کی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس کے بعد پولنگ عملے پر وحیدہ شاہ کے تشدد کی وڈیو دکھائی گئی۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ پولنگ اسٹیشن پر آپ کی کتنی نفری تعینات تھی؟ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی اس معاملے میں اپنی کارروائی شروع کر دی ہے اور نہ صرف وحیدہ شاہ کا رزلٹ روک لیا گیا تھا بلکہ تشدد کرنے پر وحیدہ شاہ کے خلاف پرچہ بھی درج کرا دیا گیا تھا۔
وحیدہ شاہ کیس،پولنگ عملے پر تشدد کی وڈیو سپریم کورٹ میں دکھائی گئی