پاکستان
09 مارچ ، 2013

کراچی: دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے فوجی آپریشن ہونا چاہئے، طالب جوہری

کراچی: دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے فوجی آپریشن ہونا چاہئے، طالب جوہری

کراچی … علامہ طالب جوہری کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے فوجی آپریشن ہونا چاہئے۔ انچولی کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طالب جوہری نے کہا کہ دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر متاثرین عباس ٹاوٴن کی آباد کاری میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر اور بحالی میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، اس دوران جو بھی کرائے پر رہے اس کا خرچہ حکومت برداشت کرے۔

مزید خبریں :